ریاض ۔13 اگست (ایجنسیز) فٹبال کی دنیا کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور انکی ساتھی جارجینا روڈریگیزکی شادی کب اور کہاں ہو سکتی ہے؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ انسٹاگرام پر ماڈل جارجینا روڈریگیز نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو خوش خبری سنائی تھی۔ انہوں نے30 قیراط کے ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے رونالڈو سے شادی کا اشارہ دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ یہ دونوں کب اور کہاں شادی کرنے والے ہیں۔