روم۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اطالوی فٹبال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈوکا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،کلیاری کے خلاف گولزکی شاندار ہیٹ ٹرک، ٹیم یووینٹس کو چار صفر کی فتح سے نمبر ون ٹیم بنانے کی امید دلا دی۔ سیری اے میں سوپر اسٹارکرسٹیانو رونالڈو کا شاندار کھیل نے یووینٹس اورکلیاری کا مقابلہ یکطرفہ بنا دیا، میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا۔ دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے کامیاب ہوئے اور 49 ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پہلاگول کیا۔ پنلٹی کک پر آسان گول سے اسکور دگناکر دیا، میچ میں تیسرا گول کر کے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنالی۔ ہیگوئن سمیت چارگولز کی جیت سے ٹیم یووینٹس کے نمبر ون انٹر میلان کے برابر 45 نشانات کر لیے جس سے ٹیم کے سرفہرست آنے کی امید روشن ہو گئی۔
