رونالڈو کے ایک ہاتھ میں 12 کروڑ کی انگوٹھی اور گھڑی

   

دبئی ۔30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کے طور پر ہوتا ہے اس لیے وہ اپنی شان و شوکت کا مظاہرہ اکثر اپنے پہناوے سے بھی کرتے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایسا ہی منظر تب دیکھنے میں آیا جب رونالڈو دبئی کے ایک ایونٹ میں شریک تھے۔ تصاویر سے اخذ کیا جاسکتا ہے کہ رونالڈو اپنے بائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ایک چھلا اورگھڑی بھی پہنے ہوئے ہیں جس کی جملہ مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقربیاً 12 کروڑ روپے) ہے۔ ماہرین نے کہا اس میں ہیرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جوہری ماہرین نے کہا ہے کہ اس انگوٹھی کی مالیت 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (4 کروڑ روپے) مالیت کی ہوسکتی ہے۔ پرتگالی فٹبالر نے بائیں ہاتھ کی ہی ایک اور انگلی میں ہیروں سے مزین ایک انگھوٹی پہنی ہوئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ روپے) ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس کے دوران یووینٹس کلب کے سوپر اسٹار فٹبالر نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ اس گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ (7 کروڑ روپے) ہے۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے۔