رونالڈ راس نے کمشنر جی ایچ ایم سی کا جائزہ حاصل کیا

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : رونالڈ راس نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے نئے کمشنرس کی حیثیت سے چہارشنبہ کو جائزہ حاصل کیا ۔ انہوں نے سابق جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی لوکیش کمار سے یہ جائزہ حاصل کیا ۔ رونالڈ راس کو جنہوں نے قبل ازیں فینانس سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، ریاستی حکومت کی جانب سے کمشنر ، جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا ہے ۔ جائزہ لینے کے بعد رونالڈ راس نے مئیر گدوال وجئے لکشمی سے خیر سگالی ملاقات کی ۔ بعد ازاں انہوں نے وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راما راؤ اور اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار سے بھی ملاقات کی ۔ رونالڈ سابق میں اضلاع میدک ، نظام آباد ، محبوب نگر کے ڈسٹرکٹ کلکٹر ، فینانس سکریٹری ، گروکل اسکول سکریٹری ، جی ایچ ایم سی میں ایڈیشنل کمشنر اور زونل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں ۔۔