لندن ۔دنیا بھر میں مشہور فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب میں واپسی پر مانچسٹر یونائیٹڈ کیمداحوں نے جشن منایا اور بیحد خوشی کا اظہار بھی کیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میرا خواب سچ ہوگیا، جس کلب سے میرا تعلق تھا اس میں واپسی پر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86 ملین پونڈزکے عوض فٹبال کے سوپر ہیروکرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔