نمازوں کی گھروں میں ادائیگی ، پرانے ملبوسات کا استعمال
میدک۔26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جس طرح پورا ماہ رمضان المبارک خاموشی کے ساتھ سڑکںو پر سناٹوں ، مساجد کی ویرانیت کے ساتھ گذار ، ٹھیک اسیطرح بنا چہل پہل کے عیدالفطر بھی خاموشی کے ساتھ بغیر نئے ملبوسات زیب تن کئے ، مساجد ، عیدگاہ اور سڑکںو پر انتہائی خاموشی کے ساتھ گذر گئی ۔ ملک میں جاری وباء کورونا وائرس سے متعلق کئے گئے لاک ڈاؤن کے نظام و قواعد کو ملحوظ رکھتے ہوئے میدک ٹاؤن کے مسلمانوں نے عید گزاری ، مسلمانوں کو لاک ڈاؤن کی شرائط پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے مساجد میں محدود تعداد یعنی صرف 5 مصلیوں اور اس طرح عیدگاہ میدان میں بھی صرف 5مصلیوں کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کئے ۔ علاوہ ازیں بعض مکانات میںبھی نمازوں کا اہتمام کیا گیا ۔ میٹھی عید پھیکی پھیکی گذر گئی ، بحرکیف عید سعید انتہائی سادگی کے ساتھ گذر گئی ۔ پولیس نے بھی عیدگاہ اور دیگر مساجد پر اپنا کنٹرول بنائے رکھا ۔ ٹھیک 7 بجے کے بعد عیدالفطر کو پولیس دستہ معین کردیئے گئے تھے لیکن مسلمان پوری طرح لاک ڈاؤن کے پابند رہے ۔ کسی بھی مسجد کے پاس پولیس کو بھی کوئی مشکلات درپیش نہیں ہوئیں ۔ عیدالفطر کے دن مسلمانوں نے آپس میں بغلگیر تو دور مصافحہ تک نہیں کیا ۔ صرف زبان کے استعمال سے عید کی مبارکباد پیش کئے ۔