ٹوکیو : روونگ جوڑی ارجن لال جاٹ اور ہندوستان کے اروند سنگھ نے اتوار کو مردوں کے ہلکے وزن والے ڈبل اسکلز مقابلوں میں ریپیچ ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ہندوستانی جوڑی نے سیمی فاریسٹ واٹر وے پر 6:51.36 سے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے مقابلہ کیا۔ ہفتے کو ہندوستانی جوڑی 6:40.33 وقت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی تھیں اور اسے ریپیج میں داخل ہونا پڑاتھا۔واضح رہے کہ ریپیج میں ان بوٹس کو ایک بار پھر سے موقع دیا جاتا ہے جو ہیٹ کے بعد سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پاتی ہیں۔پولینڈ6:43.44 وقت کے ساتھ سب سے اوپر رہا جبکہ اسپین 6:45.71 وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ریپیج راؤنڈ میں ٹاپ تھری نے دو سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل 27 جولائی کو ہوگا۔