حیدرآباد ۔ /4 جنوری (سیاست نیوز) تکارام گیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں کھانا کھانے کے دوران حلق میں روٹی پھنسنے کے نتیجہ میں بائیک میکانک ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ پریم راج ساکن تکارام گیٹ کل رات اپنے مکان میں کھانا کھارہا تھا کہ اتفاقی طور پر اس کے حلق میں روٹی پھنس گئی اور اس کی سانس رک گئی ۔ پولیس تکارام گیٹ نے بتایا کہ بعد پوسٹ مارٹم پریم راج کی نعش کو اس کے ورثاء کے حوالے کردیا ۔