دبئی۔انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سیریز میں لگاتار دوسری سنچری بنانے کے بعد آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ پلیئر رینکنگ میں دوبارہ سرفہرست مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔روٹ جو پہلے ٹسٹ کے بعد مارنس لیبوسین سے قریبی فاصلے پر پہنچ گئے تھے،انہوں نے آسٹریلیا کے بیٹر سے پہلا مقام واپس چھین لیا ہے، جس پر اب وہ پانچ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آگے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ناٹنگھم ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 176 رنز بنانے کے بعد روٹ کے 897 پوائنٹس ہیں، جو ان کے سب سے زیادہ 917 پوائنٹس سے 20 نشانات کم ہیں۔