مانچسٹر ۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے تیسرے دن انگلش کپتان جو روٹ کے ساتھ سنگین حادثہ پیش آتے آتے بچ گیا۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی تیز رفتار گیند ان کے مخصوص عضو پر لگی۔ روٹ نے گارڈ پہن رکھا تھا ، جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔ گیند اتنی تیز تھی کہ گارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ گیند لگنے کے بعد روٹ کافی دیر تک گھٹنوں کے بل کریز پر بیٹھے رہے حالانکہ بعد میں درد کم ہونے پر وہ اٹھے اور انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی۔ انہوں نے اوپنر ریری برنس کے ساتھ مل کر انگینڈ کو مقابلہ میں باقی رکھا۔ روٹ کے ساتھ یہ حادثہ انگلینڈ کی اننگز کے 39 ویں اوور میں پیش آیا۔ اس اوور کی چوتھی گیند روٹ کے بلے کو چکمہ دیتی ہوئی بدن پر جا کر لگ گئی۔ گیند لگتے ہی روٹ کریز پر گڑ پڑے اور درد کی وجہ سے گھٹنوں کے بل کریز پر ہی بیٹھ گئے۔ ان کی ٹیم کے فیزیو فوری طور پر مدد کیلئے آئے۔