روٹ نے جاری ٹسٹ سیریز میں شاندار مظاہروں کی بدولت ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام دوبارہ حاصل کر لیا

   

لندن ۔انگلش کپتان جو روٹ

نے انگلینڈ کی ہندوستان کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز میں کچھ شاندار مظاہروں کی کی بدولت بیٹنگ کی ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی مینز ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔انگلینڈ کے کپتان نے نوٹنگھم ، لارڈز اور لیڈز میں تینوں ٹسٹ میچوں میں سنچریاں بنائیں اور 126.75 کی اوسط سے 507 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ اس سنہری رنز کے شاندار فام کی بدولت انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ سال کے بعد پہلے مقام پر واپسی کی۔روٹ نے سیریزکا آغاز فہرست میں پانچویں نمبر پر کیا لیکن اس کی عمدہ بیٹنگ نے انہیں پہلا مقام دلوادیا ہے۔ انگلینڈ کے بیٹنگ شعبہ میں لیڈزمیں سیریز کی برابری کی فتح کے بعد جونی بیئرسٹو (پانچویں مقام تک) اور ڈیویڈ میلان (88 ویں نمبر پر) شامل ہیں۔ہندوستان کی جانب سے روہت شرما سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے بیٹسمین رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مقام کا فائدہ حاصل کرلیا اور ٹاپ پانچ بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ روہت شرما نے ہیڈنگلے ٹسٹ میچ کی دو اننگز میں 19 اور 59 رنز بنائے۔چیتیشور پجارا کی دوسری اننگز میں 91 رنز کی اننگز کے باعث وہ تین درجے ترقی کرتے ہوئے فہرست میں 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔تیسرے ٹسٹ میں مظاہروں کے بعد انگلینڈ کے بولروں نے بھی ترقی حاصل کی ہے ۔ تجربہ کار جیمز اینڈرسن نے ٹاپ فائیو میں پہنچنے کے لیے ایک مقام حاصل کیا ہے ، جبکہ پلیئر آف دی میچ اولی رابنسن اور کریگ اوورٹن بھی ترقی کی ہے۔ رابنسن نے نو درجے ترقی کرتے ہوئے نمبر36 پر چلے گئے جبکہ اوورٹن نے 73 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔
ہند۔انگلینڈ آج چوتھے ٹسٹ کاآغاز
لندن۔ سیریز میں 1-1 کی برابری ہوجانے کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ جمعرات کو یہاں اوول گراؤنڈ میں شروع ہونے والے چوتھے ٹسٹ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ہندوستان نے لارڈز میں151 رنز کی جیت کے ساتھ سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن انگلینڈ نے جوابی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈز میں تیسرا ٹسٹ ایک اننگز اور76 رنوں سے ساڑھے تین دنوں میں جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں1-1 سے برابری کرلی تھی۔ اب چوتھا ٹسٹ جمعرات سے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے جس میں فاتح ٹیم کو سیریز میں 2-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگی۔ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی دن لیڈز میں تیسرا ٹسٹ گنوادیا تھا ٹیم صرف78 رنوں پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں432 رنز بنانے کے بعد354 رنزکی بڑی برتری حاصل کی اور دوسری اننگز میں ہندوستان کو278 رنز پر ڈھیرکر کے ٹسٹ ایک اننگز اور 76 رنز سے جیت لیا۔ہندوستان کیلئے خاص کر کپتان ویراٹ کوہلی اور اجنکیا راہانے کا ناقص مظاہرے تشویش کے باعث ہیں کیونکہ دونوں ہی کھلاڑی ایک سے زیادہ مرتبہ بہتر شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرپائے ہیں ۔ویراٹ کوہلی جنہوں نے رواں سیریز کے دوران نصف سنچری تو اسکور کی ہے لیکن وہ اس نصف سنچری کو سنچری میں بدل نہیں پائے ہیں۔چوتھے ٹسٹ کیلئے ہندوستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے اور فاٹ سب بولرایشانت شرما کے مقام پر ٹھاکر کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ زخمی رویندر جڈیجہ کے مقام پر اشون کا کھیلنا تقریباًطے ہے۔علاوہ زیں حریف کپتان جیو روٹ کا شاندار فام ہندوستانی بولروں کیلئے مسلسل درد سر بنا ہوا ہے جو سیریز میں تین سنچریاں اسکور کرچکے ہیں ۔