نئی دہلی۔ اگرچہ انگلینڈ کی ٹیم کو ایشز سیریزکے پہلے ٹسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن آئی سی سی کی جانب سے جو روٹ کے لیے اچھی خبر ہے۔ جو روٹ اب آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ انہیں یہ اعزاز ایشزکے پہلے ٹسٹ میں اسکور کی گئی سنچری کی وجہ سے ملا ہے۔ ساتھ ہی آسٹریلیائی بیٹر اسٹیو اسمتھ، مارنس لابوشین اور ٹریوس ہیڈکو اپنی ناکامی کی قیمت چکانی پڑی۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں مارنس لابوشین سے نمبر ایک مقام ان سے چھین لیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ اب نئے نمبر ون ہیں۔ لابوشین پھسل کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اسٹیو سمتھ گزشتہ ہفتے کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر تھے لیکن اس ہفتے وہ چھٹے نمبر پرکھسک گئے ہیں۔ جو روٹ 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹسٹ میں نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے نمبر پر پہنچنے والے کین ولیمسن کے883 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ پہلے سے تیسرے نمبر پر آنے والے مارنس لابوشین کے 877 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ گزشتہ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود ٹریوس ہیڈ تازہ ترین درجہ بندی میں 874 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ فہرست میں پانچویں نمبر پر پاکستان کے بابر اعظم ہیں جن کے 862 پوائنٹس ہیں۔آئی سی سی کی تازہ ترین ٹسٹ رینکنگ میں سب سے خراب حالت اسٹیو اسمتھ کی ہے جو پچھلی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھے لیکن یہ تازہ ترین درجہ بندی میں ٹاپ 5 میں بھی نہیں ہے۔ نئی ٹسٹ رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ چھٹے نمبر پر ہیں اس کے 861 ریٹنگ پوائنٹس ہیں یعنی پاکستان کے بابر اورآسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔پہلے ٹسٹ کے ہیرو عثمان خواجہ کو پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے کا انعام بھی ملا ہے۔ نئی رینکنگ میں خواجہ 2 مقام کی چھلانگ لگا کر 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں تک ہندوستانی بیٹرس کا تعلق ہے، صرف رشبھ پنت کا نام اب بھی ٹاپ 10 میں موجود ہے۔ پنت کی 10ویں مقام پر برقرار ہیں۔