ملتان ۔ یہاں پاکستان کے خلاف رواں پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز کے دوران انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک کیجانب سے انگلینڈ کیلئے بنائے جانے والے سب سے زیادہ 12472 کا ریکارڈ توڑدیا ہے ۔ٹسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں روٹ اب رکی پونٹنگ ، جیک کالیس اور راہول ڈراویڈ اور نمبر ایک پر موجود سچن تنڈولکر سے پیچھے ہیں ۔ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہاہے کہ روٹ ٹسٹ میں سب سے زیادہ رنز کا سچن کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں بشرطیکہ وہ موجودہ فام اور چند مزید سال کھیلتے رہیں کہ ناکہ کک کی طرح 33 برس کی عمر میں سبکدوش ہوجائیں ۔