روٹ کی ٹسٹ درجہ بندی میں لبمی چھلانگ

   

دبئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے ہندوستان کے خلاف لارڈس میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوران شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کے ذریعہ جاری مردوں کی ٹسٹ درجہ بندی میں لبمی چھلانگ لگائی ہے ۔ سابق نمبر ایک ٹسٹ بیٹسمین روٹ نے دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 180 رنز کی بدولت آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور مارنس لابوشین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کرلی ہے ۔ ٹسٹ سیریزکے آغاز سے پہلے وہ پانچویں نمبر پر تھے ، لیکن دو میچوں میں دوسنچریوں کے ساتھ ، وہ 893 درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ سرفہرست نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ وہ اب ولیمسن سے صرف آٹھ نشانات پیچھے ہیں۔آئی سی سی کی ایک ریلیز کے مطابق دوسرے ٹسٹ میں پلیئر آف دی میچ لوکیش راہول کو بھی درجہ بندی میں کافی فائدہ ملا ہے ۔ وہ پہلی اننگز میں 129 رنزکی بدولت 19 درجے کی چھلانگ لگا کر 37 ویں مقام پرآگئے ہیں ۔ ان کے کیریئر کا بہترین مقام فہرست میں آٹھ نمبر ہے ، جو انہوں نے نومبر2017 میں حاصل کیا تھا۔