لندن : /25 جولائی (ایجنسیز) جوزف روٹ کی 38 ویں ٹسٹ سنچری کی مدد سے انگلینڈ نے ہندوستان کیخلاف جاری چوتھے ٹسٹ کے آج تیسرے روز میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے ۔ میزبانوں نے 225/2 سے آگے کھیلتے ہوئے آج 319 رنز کا اضافہ کیا اور 544/7 پر دن کا اختتام کیا ۔ روٹ 150 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔اب وہ سب سے زیادہ رنز کے معاملہ میں سچن تنڈولکر کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ انگلینڈ کو 186 رنز کی سبقت مل چکی ہے ۔