ممبئی، 14 ستمبر (یواین آئی) روپیہ گزشتہ ہفتہ دباؤ میں رہا اور تاریخی نچلی سطح تک آنے کے بعد 16.75 پیسے کی ہفتہ وار کمی کے ساتھ جمعہ کو 88.26 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے جمعرات کو ہندوستانی کرنسی 88.35 روپے فی ڈالر پر آ گئی تھی۔ اسی دن کاروبار کے درمیان میں یہ 88.49 روپے فی ڈالر تک بھی گر گئی تھی۔خانگی اور سرکاری بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔