روپوش ضلع پریشد صدرنشین گرفتار

   

حیدرآباد۔ پداپلی ضلع میں ضلع پریشد صدرنشین پی مدھوکر جو 30اپریل سے لاپتہ تھا کو رائے درگم پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس نے کہا کہ پی مدھوکر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ وہ گذشتہ دس دنوں سے کیوں روپوش تھا۔قبل ازیں پولیس نے اس سے سنسنی خیز ایڈوکیٹ جوڑے کے قتل کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی تھی۔ایڈوکیٹ ۔مدھوکر،سابق وزیر ای راجندر کے قریبی سمجھے جاتے ہیں چند دن سے لاپتہ تھے ۔ان کا فون بند تھا۔پولیس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کس معاملہ میں ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔