روپیہ تاریخی نچلی سطح پر بند ہوا

   

ممبئی، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر میں مضبوطی اور خام تیل میں تیزی سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ بدھ کو 70 پیسے لڑھک کر 76.34 روپے فی ڈالر کے ریکارڈ نچلی سطح پر بند ہوا۔ہندوستانی کرنسی منگل کو 49 پیسے کی برتری کے ساتھ 75.64 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔روپے پر آج شروع سے ہی دباؤ رہا۔ یہ 19 پیسے ٹوٹ کر 75.83 روپے فی ڈالر پر کھلا۔