نئی دہلی۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے لڑھک جانے سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آج سات پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 76.18 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ ہندوستانی کرنسی پیر کو 21 پیسے مضبوط ہوئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 76.25 روپے کا فروخت ہوا تھا۔دنیا کی دیگر چھ اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر انڈیکس میں صبح تیزی رہی۔ اس سے روپیہ آٹھ پیسے کی کمی میں 76.33 روپے فی ڈالر پر کھلااور 76.44 روپے فی ڈالر تک لڑھک گیا۔ بعد میں امریکی کرنسی کا گراف اچانک نیچے آنے سے روپئے نے واپسی کی اور 76.14 روپئے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔
