روپیہ میں 44 پیسے کی تاریخی گراوٹ، ڈالر کے مقابلے89 روپئے کے قریب

   

ممبئی 23ستمبر (یو این آئی) منگل کے روز روپے میں 44.25 پیسے کی بڑی گراوٹ درج کی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 88.73 روپے رہی۔یہ ہندوستانی کرنسی کی تاریخی کم ترین سطح ہے ۔ دورانِ کاروبار ایک موقع پر روپیہ 88.8250 روپے فی ڈالر تک گر گیا، جو 89 روپے کے قریب تھا۔