روپیہ میں 45پیسے کی بڑی گراوٹ

   

ممبئی، 16 جنوری (یو این آئی) انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپیہ 44.75 پیسے ٹوٹ گیا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 90.7875 روپے پر بند ہوا۔ یہ ہندوستانی کرنسی کی مسلسل تیسری گراوٹ ہے ۔ گزشتہ کاروباری دن 14 جنوری کو روپیہ 11 پیسے کی کمی کے ساتھ 90.34 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ اس طرح تین دنوں میں روپیہ مجموعی طور پر 61.25 پیسے کمزور ہو چکا ہے ۔ آج 3.50پیسے کی کمی کے ساتھ 90.3750 روپے فی ڈالر پر کھلا۔