ممبئی، 30 اکتوبر (یو این آئی) شیئر بازار میں گراوٹ اور بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافہ کے باعث جمعرات کو روپیہ 47 پیسے کمزور ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 88.69روپے رہی۔ گزشتہ روز ہندوستانی کرنسی سات پیسے کی مضبوطی کیساتھ 88.22 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ رواں ہفتے چار دن میں یہ 86پیسے کمزور ہوئی ہے۔
آج صبح سے ہی روپیہ دباؤ میں تھا۔ یہ 16 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 88.38 روپے فی ڈالر پر کھلا، جو دن کی اس کی اعلی ترین سطح بھی رہی ۔ دورانِ کاروبار یہ 88.75 روپے تک نیچے گر گیا تھا۔
