ممبئی، 16 دسمبر (یو این آئی) منگل کو بھی روپئے میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی اور انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں پہلی بار ایک ڈالر کی قیمت 91روپئے سے اوپر پہنچ گئی۔آج روپیہ 9پیسے کمزور ہوکر 90.87روپے فی ڈالر پر کھلا اور مسلسل گرتے ہوئے دوپہر سے پہلے 91.14 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔ تادم تحریر روپیہ 22 پیسے کی گراوٹ کیساتھ 91 روپئے فی ڈالر تھا۔
