روپیہ کی قدر میں پانچویں دن گراوٹ

   

ممبئی، 22 جولائی (یواین آئی) غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت اور شیئر بازار میں گراوٹ کے باعث منگل کو روپیہ مسلسل پانچویں دن کمزور ہو کر گزشتہ سیشن کے مقابلے سات پیسے نیچے آ کر 86.38 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے آج ہندوستانی کیپیٹل مارکیٹ سے 43.622 کروڑ ڈالر کی خالص نکاسی کی۔شیئر بازار کی ابتدائی تیزی سے سہارا پاتے ہوئے روپیہ پانچ پیسے کی تیزی کے ساتھ 86.26 روپے فی ڈالر پر کھلا۔