روپیہ کی قدر میں 90.56 روپے فی ڈالر تک گراوٹ

   

ممبئی، 12 دسمبر (یو این آئی) بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری میں اضافہ ہونے کے باعث جمعہ کو بھی روپے میں گراوٹ جاری رہی اور پہلی بار ایک ڈالر کی قیمت 90.50 روپے سے اوپر چلی گئی۔گزشتہ کاروباری روز جمعرات کو 90.32 روپے فی ڈالر کی تاریخی نچلی سطح پر بند ہوئی ہندوستانی کرنسی آج 11 پیسے کمزور ہوکر 90.43 روپے فی ڈالر پر کھلی اور مزید پھسل کر 90.56 روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ روپے کی اب تک کی سب سے کم سطح ہے۔ تادم تحریر یہ پانچ پیسے کم 90.37 روپے فی ڈالر پر تھی۔