روپیہ 14 پیسے کمزور

   

ممبئی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی دیگر کرنسیوں کی باسکٹ میں ڈالر میں رہی تیزی کے دباو میں انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ بدھ کو 14پیسے پھسل کر 75.80روپے فی ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن ہندستانی کرنسی 25پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.66روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔روپیہ آج چھ پیسے کی سبقت میں 75.60روپے فی ڈالر پر کھلا لیکن اس کے بعد یہ کمزور پڑ گیا۔ کاروبار کے درمیان یہ 75.86روپے فی ڈالرتک ٹوٹ گیا تھا۔ آخر کار گزشتہ روز کے مقابلہ میں 14پیسے گرکر 75.80روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر انڈیکس میں تیزی سے روپے پر دباو رہا اور گھریلو شیئر بازار میں خرید کے زور سے روپے کی قدر میں کمی محدود رہی۔