روپیہ 34پیسے ٹوٹ کر 94.30فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر

   

ممبئی، 27 مارچ (یو این آئی) انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ابتدائی تجارت میں روپیہ 34 پیسے گر کر 94.30 روپے فی ڈالر پر آگیا۔یہ پہلا موقع ہے جب مڈ ڈے ٹریڈنگ کے دوران ہندوستانی کرنسی اس سطح تک کمزور ہوئی ہے ۔ پچھلے کاروباری دن، 25 مارچ کویہ 20 پیسے کی کمی کے ساتھ 93.96 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا، جو اس کی اب تک کی سب سے کم بند قیمت ہے ۔روپیہ آج 22.75 پیسے کی کمی کے ساتھ 94.1875 روپے فی ڈالر پر کھلا اور 94.30 روپے فی ڈالر تک ٹوٹ گیا۔بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرف سے ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ میں رواں ماہ فروخت جاری رہنے سے ہندوستانی کرنسی دباؤ میں ہے۔