روپیہ 56 پیسے اضافے کیساتھ تین ماہ کی بلندی پر

   

ممبئی: عالمی سطح پر دنیا کی بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے کمزور پڑنے اور مقامی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی کے دم پر آج انٹر بینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ 56 پیسے کی اچھال کے ساتھ تین مہینے کی اعلی سطح پر 75.04 روپے فی ڈالر پر آگیا۔ گذشتہ روز روپے 75.60 فی ڈالر تھا۔روپیہ آج نو پیسے کے اضافے کے ساتھ 75.51 فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے دوران 75.53 روپے کی کم قیمت اور 74.75 روپے فی ڈالر کی بلند سطح پر تھا۔ آخر میں روپیہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 56 پیسے کی تیزی کے ساتھ 75.04 روپے فی ڈالر بند ہوا۔ اسٹاک مارکٹ میں دو دن میں تقریبا تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے زرمبادلہ کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے ہندوستانی کرنسی کو بھی مضبوطی ملی ہے ۔