روپے کی قدر میں کمی پر تجربہ کار لوگوں کی فوری میٹنگ بلائیں: پی چدمبرم کا پی وزیراعظم مودی کو مشورہ

   

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو ہندوستانی روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ یہ حکومت ہمیشہ انتخابی موڈ میں رہتی ہے اور اقتصادی مسائل پر توجہ نہیں دیتی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ محض بیان دینے سے روپے کی حالت نہیں سدھرے گی۔ وزیراعظم کو اس معاملے میں فوری طور پر ماہرین کا اجلاس بلانا چاہیے کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھرگے نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ روپیہ 83 روپے کے نیچے چلا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی معیشت کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ روپیہ کمزور نہیں ہو رہا ہے، ڈالر مضبوط ہو رہا ہے۔ محض بیان بازی سے کام نہیں چلے گا، مرکزی حکومت کو جلد ہی ٹھوس قدم اٹھانے ہوں گے۔