ممبئی، 10 اگست (یو این آئی) غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی فروخت اور دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے روپیہ گزشتہ ہفتے 42.50 پیسے(0.49فیصد) گر کر 87.61 روپے فی ڈالر پر آگیا۔اس ہفتہ روپیہ میں مسلسل اتار چڑھاؤ نظر آیا۔ پہلے دو دنوں میں اس میں بڑی گراوٹ رہی اور منگل کو یہ 87.88 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب بدھ اور جمعرات کو مضبوط ہونے کے بعد جمعہ کو یہ معمولی کمی کے ساتھ 87.61 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے بھی روپے کی قدر میں 62 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی فروخت کی وجہ سے ہندوستانی کرنسی دباؤ میں رہی۔