روچی گپتا کانگریس سے علحدہ

   

نئی دہلی :کانگریس پارٹی کو آج ایک اور بڑا جھٹکہ لگا جب پارٹی کی اسٹوڈنٹ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی ) کی جوائنٹ سکریٹری انچارج روچی گپتا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی سے ناطہ توڑ لیا ہے ۔ روچی نے کہا کہ پارٹی جس انداز میں کام کررہی ہے وہ ناقابل قبول ہے اور پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں میں بلاوجہ تاخیر کی جارہی ہے ۔۔