حیدرآباد ۔ 15 نومبر (پریس نوٹ) شاہ علی بنڈہ پولیس نے روڈی شیٹر ایوب خاں کے فرزند شہباز خاں عمر 27 سال کو آج واٹر ٹینک مغل پورہ کے قریب سے گرفتار کرلیا جس پر ایک اراضی کے معاملہ میں ڈرانے دھمکانے کا الزام ہے۔ پولیس نے مصدقہ اطلاع پر از خود کارروائی کرتے ہوئے یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ اس معاملہ میں روڈی شیٹر ایوب خاں اور اس کا سوتیلہ بھائی خالد خاں بھی ملوث ہیں۔