روڈی شیٹر سے ساز باز کرنے والا کانسٹبل معطل

   

حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) سے وابستہ ایک پولیس کانسٹبل کو روڈی شیٹر سے روابط رکھنے اور اس کے ساتھ معاملات کی یکسوئی میں ملوث ہونے پر اسے معطل کردیا۔ سکندرآباد کے ماریڈ پلی کا بدنام زمانہ گولہ کٹو یادو جس کے خلاف حالیہ بونال تہوار کے دوران تکا رام گیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے اقدام قتل کے ایک واقعہ میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی تھی۔ پولیس کو مطلوب روڈی شیٹر نے سی سی ایس پولیس سے وابستہ ایک کانسٹبل نریندر یادو سے ساز باز رکھتے ہوئے ایک مسئلہ کی یکسوئی کی کوشش ایک شخص کو دھمکی آمیز میسج روانہ کیا تھا۔