نظام آباد۔6 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر نظام آباد کے روڈی شیٹر عارف ڈائون کے قتل کے کیس میں 6 افرادکو گرفتار کیا گیا۔ اے سی پی بودھن کرن کمار نے بتایا ۔ تفصیلات کے بموجب یکم ؍ جون کے روز ایڑپلی کے حدود میں نظام آباد کے روڈی شیٹر عارف ڈائون کا منصوبہ بند طریقہ سے حریف گروپ سے تعلق رکھنے والے 9 افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کیا گیا تھا ۔ عارف ڈان نے یکم ؍ جنوری کو ابراہیم چائوش جنگلی ایبو کا قتل کردیا تھا اور 3ماہ تک جیل میں محروس تھا اور رہائی کے بعد بودھن کورٹ میں پیشی کے بعد واپس ہورہا تھا اور اس کا حریف گروپ سے تعلق رکھنے والے عمران ، ابراہیم ، شیخ صمد الدین ، شیخ عرفان ، شیخ رضوان مہلک ہتھیاروں سے عارف پر حملہ کردیا ۔ عارف ڈان اپنے ساتھی قادر کے ساتھ بائیک پر بودھن سے نظام آباد آرہا تھا عمران اور سہیل نے لاری سے ٹکر دیا نیچے گرتے ہی اس پر مہلک ہتھیاروں سے وار کیا اس واقعہ میں عارف ڈان برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی قادر زخمی ہوگیا قادر کی شکایت پر ایڑپلی پولیس نے 9 افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے اس میں سے شیخ صمد الدین ، شیخ عرفان ، شیخ رضوان ، شیخ عتیق ، شیخ کریم ، شیخ سہیل کو گرفتار کرلیا اور پولیس نے قتل میں استعمال کئے گئے لاری ،کار ، تلوار اور مہلک ہتھیاروں کو سیز کرتے ہوئے 6 افراد کو ریمانڈ پر دیا ۔ جبکہ اس کیس میں ملوث محمود بیگ ، سید سہیل اور عمران مفرور ہے ۔ اس موقع پر ایڑپلی ایس آئی پانڈے رائو ، بودھن رورل سی آئی سرینواس راج بھی موجود تھے ۔