روڈی شیٹر قتل میں ملوث 6 ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ فلک نما انصاری روڈ پر گذشتہ ہفتہ پیش آئے روڈی شیٹر محمد جابر کے قتل کیس میں ملوث 6 خاطیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد جابر کو نامعلوم افراد نے انصاری روڈ فلک نما میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک روڈی شیٹر کالا پتھر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک روڈی شیٹر شاہ نور کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس قتل کے انتقام کے سلسلہ میں سیف علی خان اور اس کے دیگر ساتھی اسمعیل ، ابرار، اسلم، اسحاق اور سمیر نے منصوبہ بند طریقہ سے جابر کا قتل کردیا۔ پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔