روڈی شیٹر مرزا قدیر بیگ کیخلاف پی ڈی ایکٹ : کمشنر پولیس کے احکامات

   

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) سٹی پولیس کمشنر مسٹر انجنی کمار نے فلک نما پولیس سے وابستہ روڈی شیٹر 26 سالہ مرزا قدیر بیگ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ نواب صاحب کنٹہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا یہ روڈی شیٹر پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے جس کی غیر سماجی سرگرمیوں کے سبب سماج میں بے چینی اور عوام میں خوف و ہراسانی کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ اقدام قتل، ہراسانی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں قدیر ملوث ہے جو منظم انداز میں 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔ فلک نما پولیس نے مئی کے مہینے میں اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا اور کمشنر نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔