حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : گڈی ملکاپور پولیس نے بدنام زمانہ روڈی شیٹر ٹھاکر شنکر سنگھ کو گرفتار کرلیا جو علاقہ میں خوف و دہشت پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ گذشتہ روز گڈی ملکاپور علاقہ سے گذرنے والے ایک 21 سالہ مزدور شخص کرن پر حملہ کیا تھا ۔ رات کے اندھرے میں اپنے چہرے پر ماسک لگا کر اس نے کرن کا راستہ روکا اور اس پر حملہ کیا ۔ اس حملہ میں زخمی کرن روڈی شیٹر کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس اسٹیشن پہونچا ۔ گڈی ملکاپور پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کے دوران حملہ آور کی شناخت کرلی جو ٹھاکر شنکر سنگھ نکلا جس کے خلاف سابق میں 5 مقدمات پائے جاتے ہیں اور وہ گڈی ملکاپور پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر ہے ۔ ع
پولیس نے ٹھاکر شنکر سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع