حیدرآباد : مشیرآباد علاقہ میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ انسپکٹر پولیس مشیرآباد مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ کل رات 22 سالہ فیاض عرف پرویز اور صدام حسین کے درمیان جھگڑا پیش آیا۔ فیاض کے خلاف پولیس اسٹیشن مشیرآباد میں مبینہ طور پر مشتبہ روڈی شیٹ پائی جاتی ہے۔ پرویز صدام کو ہراساں کررہا تھا۔ پرویز جبراً وصولی کے معاملات میں ملوث تھا اور صدام سے اس نے کئی مرتبہ جبراً رقم وصولی کی تھی۔ کل رات بھی اس نے رقمی مطالبہ کیا۔ صدام اور اس کا ساتھی موٹا غوث دونوں موجود تھے۔ جبراً وصولی کے معاملہ میں پرویز نے صدام پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران صدام حسین نے پرویز سے ہتھیار چھین کر پرویز پر حملہ کردیا اور اس حملہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔