روڈی شیٹر کیخلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ: کمشنر پولیس

   

حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس حیدرآباد نے میر چوک پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر 23 سالہ شیخ ساجد عرف ساجد ساکن ایرہ کنٹہ بارکس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ سٹی پولیس کے مطابق ساجد کی غیر سماجی سرگرمیاں عام شہریوں کیلئے خوف و ہراسانی کا باعث بنی ہوئی تھیں ۔ پیشہ سے ترکاری فروش ساجد نقصان پہونچانے اقدام قتل خاتون سے دست درازی ان کی شائستگی کو نقصان پہونچا نا جیسے جرائم میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ میر چوک پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جولائی کے مہینے میں ساجد کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دیا تھا اور کمشنر پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔