روڈی شیٹر کی فہرست میں نام کی شمولیت پر راجہ سنگھ کی برہمی

   

حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا نام روڈی شیٹرس کی فہرست میں شامل کرنے منگل ہاٹ پولیس کے فیصلہ نے انہیں ( راجہ سنگھ کو ) چراغ پا کردیا ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے سوال کیا کہ ’’آیا وہ کوئی روڈی شیٹر ہیں۔‘‘ راجہ سنگھ نے واضح کیا کہ وہ دو مرتبہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اور عوام کی بہتر خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے سوال کیا کہ آیا وہ اس فہرست میں ان ٹی آر ایس قائدین کے نام بھی شامل کریں گے جو ماضی میں کبھی روڈی شیٹر تھے۔