حیدرآباد۔ نامپلی پولیس نے حبیب نگر پولیس اسٹشن کے ایک روڈی شیٹر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا جا تا ہے کہ ملک پیٹ سے تعلق رکھنے والا ندیم با با جو پیشہ سے میوہ فروش ہے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ نا مپلی چوراہا پر آٹو میں موجود تھا کہ وہاں پر شراب نوشی کر نے والے روڈی شیٹر اکبر اور اس کے ساتھیوں نے ندیم سے گانجہ مانگا اور نہ دینے پر اس سے جھگڑا شروع کر دیا ۔ اکبر نے ندیم پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا۔ پولیس نے اکبر کو حراست میں لے لیا ہے۔