روہت، بومرا اور سوریہ کمار ابوظہبی پہنچ گئے

   

ابوظہبی : ہندوستانی ٹیم میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز ممبئی انڈینز کے تین ارکان کپتان روہت شرما، تیزگیندباز جسپریت بومرا اور مڈل آرڈر بیٹسمن سوریہ کمار یادو پرائیویٹ چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑی اپنی فیملی کے ہمراہ آج صبح یہاں پہنچے اور آئی پی ایل کے رہنما اُصولوں کے مطابق انہیں آج سے چھ دن تک سخت قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان گزشتہ روز جمعہ کو پانچواں اورآخری ٹسٹ انڈین کیمپ میں کورونا وائرس کے خدشات کے باعث منسوخ کرنا پڑا جس کے بعد ممبئی انڈینز نے اپنے کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچانے کے لئے چارٹر طیارے کو استعمال کیا۔ روانگی سے قبل تمام ٹیم ممبرز کا آرٹی پی سی آر ٹسٹ منفی آیاتھا۔ آمد کے بعد اُن کا دوبارہ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ ابوظہبی میں لیا گیا اور یہ بھی منفی آیا۔