مبئی : روہت شرما، رشبھ پنت، یشسوی جیسوال، شبمن گل یہ سب ٹیم انڈیا کے چھوٹے نام نہیں ہیں۔ سبھی ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ سوپر اسٹار ہیں لیکن، ہندوستانی کرکٹ کے یہ تمام ستارے رانجی ٹرافی میں سب کو مایوس کردیا ہے ۔ طویل عرصے کے بعد رانجی ٹرافی کھیلنے آئے یہ تمام کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ رانجی ٹرافی کا دوسرا مرحلہ آج 23 جنوری کو شروع ہوا اور اس کے ساتھ ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کھلاڑیوں کی واپسی دیکھنے کو ملی لیکن ان کی پہلی اننگز توقع کے مطابق نہیں تھی۔ روہت شرما اور یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے رانجی ٹرافی میچ کھیلنے آئے تھے۔ ریشبھ پنت دہلی ٹیم کا حصہ تھے۔ جبکہ شبمن گل پنجاب کی ٹیم کے ساتھ رانجی میچ کھیل رہے ہیں لیکن یہ سب میچ کی پہلی اننگز میں10 رنز بنانے میں بھی ناکام رہے۔ یہ سبھی اسٹار دوہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکے اور پویلین لوٹ گئے۔ پنجاب کے لیے رانجی کھیلنے آئے شبمن گل بھی اس ٹیم کے کپتان تھے۔ کرناٹک کے خلاف ٹیم کو اچھی شروعات دینے کی ذمہ داری ان پر تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔ ان کی جانب سے 10 رنز بھی نہیں بنائے گئے۔ 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وہ صرف 4 رنز بنا سکے۔ رشبھ پنت کی کہانی گل سے بھی بدتر تھی۔ دہلی کے لیے وکٹ کیپر بیٹرکے طور پر کھیلنے والے پنت سوراشٹرا کے خلاف بری طرح ناکام رہے۔ انہوں نے میچ کی پہلی اننگز میں10گیندوں کا سامنا کیا لیکن ان میں سے 10 رنز نہیں بنائے۔ بائیں ہاتھ کے پنت صرف 1رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما اور یشسوی جیسوال ٹسٹ کرکٹ میں ٹیم انڈیا کے لیے ایک ساتھ کھل رہے ہیں لیکن فی الحال یہ دونوں ٹسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے لیے بڑی شراکت داری بنانے میں ناکام ہو رہے تھے۔ اسی طرح وہ جموں وکشمیر کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں ناکام رہے۔ دونوں نے مل کر ممبئی کے لیے صرف 6 رنزکی اوپننگ پارٹنرشپ کی۔ جیسوال نے 8گیندوں کا سامناکیا اور 4 رنز بنائے۔ وہیں روہت شرما نے 19 گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ بھی10 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ روہت نے صرف 3 رنز بنائے۔ شریاس ایئر کی گاڑی بھی11رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ٹیم انڈیا کے ایک اوراسٹار کھلاڑی شریاس ایر بھی ممبئی سے کھیل رہے ہیں لیکن وہ بھی پہلی اننگز میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ شریاس دیگر اسٹار کھلاڑیوں سے مختلف رہے کیونکہ انہوں نے10رنزکا ہندسہ عبورکیا۔ شریاس آئر11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔