روہت افریقی ٹور سے دستبردار ، راہول کپتان نامزد

   

نئی دہلی : کیپٹن روہت شرما نے جنوبی افریقہ میں ہندوستان کی او ڈی آئی سیریز کیلئے جمعہ کو خارج از امکان قرار دیدیا گیا جس کی وجہ ہیمسٹرنگ انجری ہے۔ اسی سبب روہت ٹسٹ سیریز سے دستبردار ہوئے تھے۔ چیرمین آف سلکٹرس چیتن شرما کی سلیکشن کمیٹی نے آج 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس کی کپتانی لوکیش راہول کو سونپی گئی ہے جو گذشتہ روز سنچورین ٹسٹ کی جیت میں میچ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ آل راونڈر اکشر پٹیل اور رویندر جڈیجہ بھی منتخب نہیں کئے گئے کیونکہ وہ فٹ نہیں ہے جبکہ سینئر فیس بولر محمد سمیع جو جاریہ ٹسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، انہیں آرام دیا گیا ہے۔ پیسر جسپریت بمرا کو ٹیم کا وائس کیپٹن نامزد کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے محمد سراج پیس بولر کی حیثیت سے آج معلنہ اسکواڈ میں شامل ہے۔