نئی دہلی، 5 نومبر (یو این آئی ) روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے جنوبی افریقہ اے کے خلاف آئندہ تین میچوں کی محدود اوورزکی سیریز میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے ۔ انڈیا اے ٹیم 13، 16 اور19 نومبر کو راجکوٹ میں تین ونڈے میچز تمام ڈے /نائٹ میچزکھیلے گی، لیکن یہ دونوں سینئر کرکٹرز جو بین الاقوامی کرکٹ میں صرف ونڈے کھیلنے والے ہیں انہیں شامل کئے جانے کاامکان نہیں ہے ۔بی سی سی آئی کی جانب سے ایک یا دو دن میں انڈیا اے سکواڈ کا اعلان متوقع ہے لیکن معلوم ہوا ہے کہ سلیکٹرز کے پاس ان تینوں میچوں کے لیے مخصوص منصوبے ہیں اور ان دو تجربہ کارکھلاڑیوں کو ان میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے ۔ روہت اور ویراٹ، جنہوں نے تمام فارمیٹس میں ہندوستان کی قیادت کی حال ہی میں آسٹریلیا میں تین ونڈے کھیلے اور دونوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ روہت مین آف دی سیریز قرار پائے ۔ پہلے میچ میں ناکامی کے بعد روہت نے73 اور ناقابل شکست121 رنز بنا کر مین آف دی سیریزکا ایوارڈ حاصل کیا، جب کہ ویراٹ نے پہلے دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 74 ناٹ آؤٹ کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگر آسٹریلیا میں یہ جوڑی اتنی متاثر کن نہ ہوتی تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔ انڈیا اے اس وقت بنگلورو میں جنوبی افریقہ ایکے خلاف دو میچوں کی ریڈ بال سیریزکھیل رہا ہے ۔ رشبھ پنت کی قیادت میں انڈیا اے نے پہلا چار روزہ میچ جیتا،۔ دوسرا میچ جمعرات6 نومبر کو شروع ہوگا۔