روہت اور اسٹارک بہترین کھلاڑی

   

لند ن ۔15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ میںہندوستانی اوپنر روہیت شرما اور آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک چھائے رہے۔ ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ریکارڈ 5 سنچریاں بنانے والے روہت شرما 648 رنز بناکر سرفہرست رہے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنردورنز کی کمی سے دوسرے نمبر پر رہے جیسا کہ انہوںنے647 رنزبنائے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن606، انگلینڈ کے جوروٹ 549 اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 548 رنزبناکر سرفہرست 5 بیٹسمنوں میں شامل رہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 27 وکٹوں کے ساتھ پہلے مقام پر فائز رہے۔