لندن۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور سینئر بیٹر چیتشور پجارا آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے چوتھے دن جس طرح سے آؤٹ ہوئے ہیں اس کے لئے وہ خود پر برہم ہوں گے۔کامیابی کے لیے ایک بہت بڑا اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کے ٹسٹ جیتنے کے لیے اب تک کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کے امکانات پرامید تھے کیونکہ کپتان روہت نے اننگز کے آغاز میں تیز اور بہتر بیٹنگ کی ۔ روہت بھی موڈ میں نظرآئے چوتھی اننگز کے آغاز میں ہندوستان کو تیز رفتاری سے اسکور کرنے میں مدد کی۔ روہت کو ناتھن لیون نے اسٹمپ کے سامنے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیاجب انہوں نے سوئپ شاٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد پجارا بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ شاستری نے روہت اور پجارا کے آوٹ ہونے پر کہامجھیحیرانی ہوئی ہے حالانکہ پچ کا برتاؤکیا تھا۔