اندور۔ شومن گل (78 گیندوں پر 112رنز) اور روہت شرما (85 گیندوں پر101رنز) کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ونڈے میں 9/385 رنز بنائے۔گل اور روہت نے میدان کے چاروں طرف چھکے اور چوکے لگا کر بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، ابتدائی وکٹ کے لیے 212 رنز بنائے۔ گل اور روہت کے علاوہ، ہاردک پانڈیا نے بھی ایک اہم اننگزکھیلی، جنہوں نے آخری 10 اوورز میں شاردول ٹھاکر (17 گیندوںمیں 25 رنز) کے ساتھ 38گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ویراٹ کوہلی (36)، ایشان کشن (17) اور سوریاکمار یادیو (14) نے آغاز کیا لیکن انہیں بڑے اسکور میں تبدیل نہ کرسکے، ورنہ ہندوستان اس سے بھی زیادہ اسکور کرسکتا تھا۔ نیوزی لینڈکی جانب سے بلیئر ٹکنر (3-76) اور جیکب ڈفی (3-100) مائیکل بریسویل (1/51) وکٹ لینے والے بولر رہے۔