نئی دہلی ۔ 24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے آج روہت تیواری کی وکیل بیوی اپورواکوقتل کے الزام میںگرفتار کرلیا ۔ مبینہ طور پر دونوں اپنی شادی سے ناراض تھے جس کی وجہ سے قتل کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ آنجہانی نامور سیاستداں این ڈی تیواری کے فرزند روہت شیکھر تیواری کو 15 اور 16 اپریل کی درمیانی شب گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا ، ان کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اس کا انکشاف ہوا ۔ قبل ازیں بیوی کے ساتھ روہت شیکھر کی تکرار ہوئی تھی ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہ جوڑا غالباً اپنی شادی سے خوش نہیں تھا اس لئے دونوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ روہت کی بیوی نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، فی الحال وہ پولیس کی حراست میں ہے ۔ اپوروا پیشہ سے وکیل ہے اور سپریم کورٹ میں مقدمات کی پیروی کرتی ہے۔ گذشتہ اتوار سے وہ قتل پر غور کررہی تھی۔ 16اپریل کو روہت کے ایک نوکر نے اس کی نعش دستیاب ہونے کی اطلاع دی تھی۔ 16اپریل کو دستیاب اس کی نعش سے خون کا اخراج بھی ہورہا تھا ۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بموجب موت اپنے آخری کھانے کے بعد جو اُس نے 11بجے شب کھایا تھا دو گھنٹے کے اندر واقع ہوئی تھی۔ روہت کی والدہ اجولا نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہو کا دماغ ہمیشہ پیسوں میں لگا رہتاتھا۔
