روہت سے پہلا مقام چھین کے قریب پہنچ چکے کوہلی

   

Ferty9 Clinic

دبئی، 10 دسمبر (آئی اے این ایس) جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ونڈے سیریز میں ویراٹ کوہلی کی دو سنچریاں اور ایک ناقابلِ شکست نصف سنچری نے انہیں آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں مزید اوپر پہنچا دیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے ساتھی کھلاڑی روہت شرما کو نمبر ون مقام سے ہٹانے کے بہت قریب آ گئے ہیں۔ کوہلی اپریل 2021 کے بعد سے نمبر ون مقام حاصل نہیں کر سکے جب پاکستان کے بابر اعظم نے انہیں پیچھے چھوڑا تھا۔ تاہم اب گھریلو میدانوں پر ان کی شاندار بیٹنگ نے انہیں دوبارہ سرفہرست مقام کے نزدیک کر دیا ہے۔37 سالہ کوہلی نے تین میچوں میں 302 رنز بناکر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا اور درجہ بندی میں دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، جہاں ان کے آگے صرف روہت شرما موجود ہیں۔ روہت شرما نے سیریز میں مجموعی طور پر 146 رنز بنا کر اپنی پہلا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ کوہلی نے آخری ونڈے میں 65 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر نشانات کا فرق صرف آٹھ تک محدود کردیا۔ ہندوستان کی اگلی ونڈے سیریز11 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہوگی اور توجہ کا مرکز یہ رہے گا کہ ان دونوں میں سے کون نمبر ون بیٹر بنتا ہے۔ کوہلی کے علاوہ ایل کے راہول نے بھی اپنی بیٹنگ درجہ بندی میں بہتری حاصل کی اور دو درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولنگ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو تین درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر تک پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک تین درجے ترقی کے بعد13ویں مقام پر، ایڈن مرکرم چار درجے ترقی کے بعد25 ویں مقام پر، جبکہ ٹمبا باووما تین درجے ترقی کے ساتھ 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ یہ بہتری اس کے باوجود ریکارڈ ہوئی کہ ہندوستان نے سیریز 2-1 سے جیتی۔ ٹی 20 کی تازہ تر درجہ بندی میں بھی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پروٹیزکے نوجوان ڈیوالڈ بریوس تین درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے اور پہلی بار ٹاپ 10 میں داخل ہوئے۔ ہندوستان کی 101 رنزکی بڑی جیت کے بعد اکشر پٹیل دو درجے ترقی 13ویں نمبرپر، ارشدیپ سنگھ تین درجے ترقی کے ساتھ 20ویں نمبر پر اور جسپریت بمراہ چھ درجے ترقی کے ساتھ 25ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹسٹ درجہ بندی میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ ایشیزکے پہلے دو میچوں میں لگاتار پلیئر آف دی میچ رہنے اور مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد وہ تین درجے ترقی کے ساتھ بولرزکی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، جو ان کے کیریئر کا بہترینمقام ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک دو درجے نیچے چوتھے نمبر پر چلے گئے، جبکہ جو روٹ بدستور پہلے کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ہندوستان کے کھلاڑیوں نے درجہ بندی میں اہم مقامات حاصل کرلئے ہیں۔